مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں :سڑک حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ، چار زخمی

جموں:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک بس حادثے میں بھارتی سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سی آئی ایس ایف اہلکاروں کو ڈیرہ بابا سے شرنگی چسانہ لیکر جانیوالی ایک بس کے حادثے میں ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پرقریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔سی آئی ایس ایف کے اہلکار الیکشن ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button