مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ مقبوضہ جموں وکشمیراب4اکتوبر کو ہوگا

نئی دہلی27ستمبر(کے ایم ایس)بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا یکم اور 2اکتوبر کو غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کا دورہ موخر کر دیا گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ امیت شاہ اب 4اکتوبر سے علاقے کا دوروزہ دورہ کریں گے۔ بی جے پی کے ایک رہنما نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ مصروفیات کی وجہ سے بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ موخرکیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ جموں خطے کے ضلع راجوری کا دورہ کریں گے اور وہاں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ بارہمولہ میں بھی ایک ریلی میںشرکت کریں گے اور اس سے خطاب کریں گے جہاں وہ ضلع کے پہاڑی اور درجہ فہرست قبائل کے لوگوں کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں اعلانات کرنے والے ہیں۔بی جے پی رہنما نے کہا کہ امیت شاہ سرینگر میں ایک اعلی سطح کے سیکورٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button