مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں پی ڈی پی کا احتجاجی مظاہرہ ، گرفتارکشمیری طلباءکی رہائی کا مطالبہ

 

سرینگر31اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنماو¿ں اور کارکنوں نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر بھارتی ریاست اتر پردیش میں گرفتارکئے گئے کشمیری طلباءکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی ڈی پی کی یوتھ ونگ کے کوآرڈینیٹر نجم الثاقب نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر خطرے کی زد میں ہے اور بھارت میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں کو پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہارکرنے پر گرفتارکیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں امن کے بارے میں حکام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے کیونکہ عام شہری مارے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کیا یہ پرامن ماحول ہے؟انہوں نے بھارتی ریاست اترپردیش میں گرفتارکئے گئے کشمیری طلباءکی فوری رہائی اوربھارتی ریاست پنجاب میں کشمیری طلباءکو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button