مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیریوں نے انتخابات سے متعلق بی جے پی رہنما کے بیان کو مسترد کر دیا
سرینگر28ستمبر(کے ایم ایس) کشمیریوں نے بی جے پی رہنما اشوک کول کے اس اعلان کو مسترد کر دیا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتخابات اگلے سال مارچ-اپریل میں ہونے کی امید ہے۔
حریت کارکنوں، سول سوسائٹی کے ارکان، وکلاء اور صحافیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اس اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اگست 2019میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر چھین لیا ہے اوروہ کسی بھی انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس کا حل نام نہاد انتخابات میں نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے میں مضمر ہے۔