مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں مختلف سڑک حادثات میں مسلم اسکالر سمیت 9 افراد کی موت

 

سرینگر28نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع ادھم پور میں ایک المناک سڑک حادثے میں سرکردہ مسلم اسکالرمحمد جمال الدین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک ماروتی گاڑی جو گول سنگلدن سے ادھم پور کی طرف جارہی تھی ، ضلع کے علاقے پریم مندر چھنی کے قریب سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا جارہاتھا تاہم مزید دو افراد اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میںجامع مسجد سنگلدن کے خطیب اور اسلامی اسکالر65سالہ محمد جمال دین اور ان کے بیٹے 32سالہ عبدالحمید شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ادھر شوپیان اور جموں اضلاع میں بھی مختلف سڑک حادثات میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد کی موت ہوئی ہے جس سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9ہوگئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button