وزیرخارجہ کا جموں وکشمیر میں خواتین کیخلاف جرائم کی روک تھام کیلئے طریقہ کار وضع کرنے پر زور
نیویارک 08مارچ(کے ایم ایس)
وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر سمیت غیرملکی زیرتسلط علاقوں میں خواتین کے خلاف جرائم کی مانیٹرنگ کی روک تھام اورنگرانی کاطریقہ کاروضع کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروسکے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ا علی سطح کے ایک مباحثے کے دوران کہاکہ زیادہ ترگھنائونے جرائم اوروحشیانہ مظالم غیرملکی زیرتسلط علاقوں میں ہوتے ہیں جہاں لوگوں کوان کے حق خودارادیت سے محروم رکھاجاتاہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ امن وسلامتی کاقیام اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا جب تک غیرقانونی زیرتسلط علاقوں میں خواتین کی حالت زاراورانہیں درپیش مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کیاجاتا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ مقبوضہ علاقوں میں وحشیانہ مظالم اورتشددکامقصدشہری آبادی کے حقوق کودباناہے جومقبوضہ فلسطینی علاقوں اوربھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی موجودہ صورتحال سے عیاں ہے۔