بھارت

بی جے پی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انتخابات نہیں چاہتی ، کانگریس

congress-bjp_647_033117014707_0سرینگر 29 ستمبر (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتخابات نہیں چاہتی اور وہ محض اپنے مفادات کا کھیل کھیل رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کے مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے صدر وقار رسول نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نہیں چاہتی کہ کشمیری اپنے نمائندے منتخب کریں اور وہ دہلی سے ہی مقبوضہ علاقے میں مسلسل حکومت کرنا چاہتی ہے ۔
انہوں نے بھارتی مسلم سیاسی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر پابندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو آر ایس ایس پر بھی پابندی لگا دینی چاہئے۔ وقار رسول نے کہا کہ آر ایس ایس ایک مجرمانہ تنظیم ہے جس پر پابندی لگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے صدر موہن بھاگوت کا مساجد کا دورہ منافقت کے سوا کچھ نہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button