دوران پرواز ایئر انڈیا کے طیارے کا انجن فیل ، ہنگامی لینڈنگ

نئی دلی 20مئی (کے ایم ایس)
ممبئی ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے والے بھارتی ائیر لائن ایئر انڈیا کے طیارے کو فضا میں انجن فیل ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممبئی سے بنگلورو کیلئے ائیر پورٹ سے ٹیک آف کرنے والی ائیر انڈیا کی پرواز نے 27منٹ بعد ہی واپس ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ تکنیکی خرابی کے باعث دوران پروازطیارے کا ایک انجن بند ہو گیاتھا ۔ ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے میڈیا بتایا کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تمام مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے بنگلورو بھیج دیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: