بھارت

ہریانہ : ہندو انتہا پسندوں کا نمازجمعہ کی ادائیگی کے خلاف ہنگامہ

گڑگاوں ہریانہ 29 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی دارلحکومت نئی دہلی سے ملحقہ ریاست ہریانہ کے گڑگاوں میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کے غنڈوںنے آج ایک مرتبہ پھر کھلے مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے خلاف ہنگامہ کیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آج جیسے ہی جمعہ نماز کا وقت ہوا تو بجرنگ دل اور دیگر ہندو انتہا پسندوں تنظیموں کے غنڈوںنے نماز والے مقامات پر پہنچ کر ہنگامہ شروع کردیا۔ گڑ گاﺅں میں انتظامیہ نے مجموعی طور پر 37 مقامات پر نماز ادا کرنے کی اجازت فراہم کی ہے تاہم ہندو تنظیمیں گزشتہ 5 ہفتوں سے لگاتار ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔خبر رساں ادارے ساﺅتھ ایشین وائر کی ایک خبر میں کہا گیا کہ پولیس نے ہنگامہ کرنے والے تیس افراد کو گرفتار کر لیا۔
گزشتہ جمعہ کو بھی جب گڑگاو¿ں کے سیکٹر 12-A اور سیکٹر47میں کھلے مقامات پر نماز ادا کر رہے تھے تو وشواہندو پریشد، بجرنگ دل اور دیگر ہند و انتہا پسند تنظیموں سے وابستہ کارکنوں نے اس دوران ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے تھے۔ انتہا پسندہندﺅں نے قبل ازیں رواں ماہ کی پندرہ تاریخ کو بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران احتجاج کیا تھا اور سو کے قریب ہندو انتہا پسندوںنے نماز والی جگہوں پر پہنچ کر جے شری رام کے نعرے لگائے تھے ۔ انہوںنے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ” کھلی جگہوں پر نماز بند کرو ‘ جیسے نعرے لکھے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button