بھارت

منی پور: تشدد ،جلاﺅ گھیراﺅ کا سلسلہ جاری، حملے میں پیراملٹری اہلکار سمیت دو ہلاک

screenshot_2023-07-07_233324-sixteen_nineمنی پور: بھارتی ریاست منی پور میں تشدد اور جلاﺅ گھیراﺅتھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔ تازہ واقعات میں پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے ایک اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ امپھال کے مشرقی ضلع میں 5ویں انڈین ریزرو بٹالین کے کیمپ سے کافی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود لوٹ لیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا جبکہ میتی(ہندو ) برادری کے افراد نے کوکی (عیسائی) قبلے سے وابستہ ایک گاﺅں کے رضا کار کو ہلاک کر دیا ۔ میتی قبیلے کے لوگوں نے کئی علاقوں کی بجلی کی سپلائی لائنیں تباہ کر دیں۔
میتی ہجوم نے منی پور پولیس ٹریننگ سینٹرسے بھی ہتھیار لوٹنے کی کوشش کی تاہم فورسز اہلکاروں نے انہیں پسپا ہونے پر مجبور کیا۔اس واقعے میں ایک بی ایس ایف اہلکار کی موت واقع ہو گئی جبکہ چار میتی زخمی ہو گئے۔یاد رہے کہ منی پور گزشتہ برس تین مئی سے بدترین تشدد کی لپیٹ میں ہے۔ اس دوران دو سو کے لگ بھگ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button