بھارت

بھارتی ریاستوں کی یکجہتی حملے کی زد میں ہے: کانگریس

نئی دہلی : بھارت میں کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ ملک کی ریاستوں کی یکجہتی پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت حملہ آور ہورہی ہے۔
کانگریس نے یہ بات بھارت کے ایوان صدر( راشٹرپتی بھون)کی جانب سے 9ستمبرکو جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر دیے جانے والے عشائیے کے لئے دعوت ناموں پر” صدرہند”کے بجائے” صدر بھارت” لکھے جانے کے ردعمل میں کہی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا”تو یہ خبر واقعی سچ ہے، راشٹرپتی بھون نے 9ستمبرکے جی 20عشائیے کے لیے ”صدر ہند”کے بجائے ”صدربھارت” کے نام پر دعوت نامے بھیجے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ اب آئین کی دفعہ 1میں متحدہ ریاست ہائے ہندوستان کے بجائے بھارت لکھا جائے گا۔ لیکن اب ریاستوں کایہ اتحاد بھی حملے کی زد میں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ 18ستمبر سے شروع ہونے والے بھارتی پارلیمنٹ کے پانچ روزہ خصوصی اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ”انڈیا” کا نام سرکاری طور پر تبدیل کرکے ”بھارت ”رکھنے کی قرارداد پیش کریں گے۔یہ بات اس وقت سامنے آئی جب جی 20سربراہان مملکت اور وزراء کو ایک عشائیہ کے لیے باضابطہ دعوت نامے ”صدربھارت” کے نام سے بھیجے گئے ۔ اس سے قبل دعوت ناموں میں”صدر جمہوریہ ہند” لکھا جاتا تھا۔ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران اس قرارداد پر بحث متوقع ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button