مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: مندر کے پجاری کو قتل کر دیا گیا

بہار بھارت15اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست بہار میں حملہ آوروں نے ایک 45 سالہ پجاری کو گولی مار کر ہلاک جبکہ ایک اورشخص کو زخمی کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع Darbhangaمیں چار مسلح افراد نے کنکلی نامی مندر میں گھس کر پجاری راجیو کمار جھا کو گولی مار کر ہلاک جبکہ مندر میں پوجا کیلئے آئے ایک شخص کو زخمی کر دیا ۔ زخمی شخص شمبھو چودھری کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا اور ان میں سے تین کو پکڑ لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس افسر ستیہ پرکاش نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ لوگوں نے پکڑے جانے والے تین حملہ آوروں کوبے دردی سے مارا پیٹا جس کے نتیجے میں ان میں سے ایک پلکیت سنگھ ہلاک ہو گیا۔ دیگر دو حملہ آوروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button