مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بڈگام میں ذہنی طور پر معذور نوجوان کی لاش برآمد
سرینگر 28مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیر کی صبح ضلع بڈگام میں ذہنی طور پر معذورایک 23سالہ نوجوان کو پھانسی پر لٹکا ہوا پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واقعہ ضلع کے علاقے کوکرباغ کھاگ میں پیش آیا ۔نوجوان کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔