مقبوضہ کشمیر:این آئی اے کے متعدد اضلاع میں گھروں پر چھاپے
سرینگر 23دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ علاقے کے مختلف اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مار ے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے جنوبی کشمیر کے اسلام آباد، کولگام اور پلوامہ اضلاع میں سرکاری ٹیچر جاوید احمد شیخ اور اقبال شیخ،ایک دکاندار شوکت شیخ،درزی منظور شیخ، امین، بشیر احمد پڈر، نمبردار عبدالغنی وانی اور ریٹائرڈ اے ایس آئی محمد احسن میرکے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔این آئی اے نے چھاپوں کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیااورشہریوں کے موبائل فون ، لیپ ٹاپس اور دیگر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔آخری اطلاعات آنے تک گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔این آئی اے کے چھاپوں کا مقصد کشمیریوں کو ہراساں کرنا اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کے موقف کو کمزور کرنا ہے۔