مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے جموں میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کو گرفتارکرلیا
جموں 19جولائی(کے ایم ایس)غیر قانونی طورپربھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیرمیں بھارتی پولیس نے جموں میں ایم بی بی ایس کی ایک طالبہ کو گرفتارکرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق طالبہ کوجموں کے علاقے سدھرا میں قائم بترا ہسپتال کے نزدیک گرفتارکیاگیا۔بھارتی پولیس نے گرفتاری کاجواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیاہے کہ طالبہ مبینہ طور پر ٹیرر فنڈنگ کیس میں ملوث ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارہونے والی طالبہ کا تعلق سرینگر کے علاقے صفا کدل سے ہے جو جموں کے میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق طالبہ کو اسپیشل آپریشن گروپ کی تحویل میں دیا گیاہے جو ٹیرر فنڈنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔لڑکی کے مزید کوائف کے بارے میں پولیس نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔