مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں 61 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
سرینگر 31 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اتوار کو ضلع بڈگام کے علاقے نوگام میں ایک 61 سالہ شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ سرینگر کے علاقے باغ مہتاب کا رہائشی محمد یاسین وانی اپنے موبائل فون پر مصروف تھا کہ بڈگام سے سرینگر جاتی ہوئی ایک چلتی ٹرین نے اسے کچل دیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کی میت قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہے۔