کرناٹک میں بی جے پی کی بدعنوان ترین حکومت قائم ہے ، راہل گاندھی
نئی دلی 04اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے حکمران بھارتیہ جنتاپارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت ملک کی بدعنوان ترین حکومت ہے۔
کنہیا کماری سے کشمیر تک اپنی یاتر اکے 26ویں دن ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی ملک کی سب سے بدعنوان حکومت قائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کسانوں ، مزدوروں، چھوٹے تاجروں اور کاروباری افرادسب سے ہر کام پر40فیصد کمیشن لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے ٹھیکیداروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ میں کہاہے کہ کرناٹک میں 40 فیصد کمیشن کا راج چل رہا ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ مودی جی نے اس پر بھی کوئی کارروائی نہیں کی۔راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت میں میں نفرت اور تشدد پھیلایا جا رہا ہے۔ یہ یاترا اس کے خلاف ہے۔ یہ یاترا بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف ہے۔