آزاد کشمیر

متحدہ جہاد کونسل کی طرف سے امیت شاہ کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کیخلاف ہڑتال کی حمایت

مظفر آباد 04اکتوبر (کے ایم ایس)
متحدہ جہاد کونسل نے بھارتی وزیر داخلہ امیت کے غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جمو ں و کشمیرکے دورے کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے کل ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کااعلان کیا ہے۔
متحدہ جہاد کونسل نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت میں اقلیتوں کو بالعموم اور مسلمانوں کو بالخصوص صفحہ ہستی سے مٹانے کی خواہش رکھنے، اس پر عملدرامد کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے انکے بنیادی حقوق چھیننے والے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ کشمیر کے خلاف کل مقبوضہ علاقے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال ہوگی۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ کشمیر ی عوام کل مکمل ہڑتال کر کے اس جنونی اور فرقہ پرست ہندوتوا لیڈر کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔بیان کے مطابق امیت شاہ نے بھارتی قابض فورسز کو مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور قابض فورسزانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے علاوہ معصوم بچوں،بزرگوں اور جوانوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہیں۔بیان میں کہاگیا کہ پورے مقبوضہ کشمیر کو ایک قید خانے میں تبدیل کرنے اور دس لاکھ سے زائد قابض بھارتی فوجیوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے کو ایک قبرستان میں بدلنے کے ایجنڈے پر کام کرنے والا شخص کوئی مسیحا نہیں بلکہ کشمیریوںکا قاتل ہے ۔بیان میں مزید کہاگیا کہ کشمیری عوام بالخصوص بارہمولہ کے غیور اور حریت پسند عوام بھارتی وزیر داخلہ کے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال اور سول کرفیو نافذ کرکے سفاک بھارتی حکمرانوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔ بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو جو متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں انکے رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button