آزاد کشمیر

بیرون ملک مقیم کشمیری بھارتی مظالم کیخلاف عالمی حمایت کیلئے کوششیں جاری رکھیں:صدرآزادکشمیر

اسلام آباد 10جون (کے ایم ایس)
آزادجموں وکشمیرکے صدربیرسٹرسلطان محمودچودھری نے پاکستان اوردنیابھرمیں مقیم کشمیریوں پرزوردیاہے کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف عالمی حمایت کے حصول کی کوششیں جاری رکھیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈبلن میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک آزادی کے اس نازک مرحلے پر بیرون ملک مقیم کشمیریوں کاکردارانتہائی اہم ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ آئر لینڈ میں مقیم کشمیری اپنی کوششوں کو تیز کریں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں اپنی آواز بلند کریں، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں جاری ریاستی دہشت گردی اور خونریزی رکوانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button