مقبوضہ جموں و کشمیر

امیت شاہ کا دورہ: مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ٹرین سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

train

سرینگر04اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے وادی کشمیر کے دورے کے موقع پر کل (بدھ کو)بارہمولہ اور بڈگام کے درمیان ٹرین سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امیت شاہ کل بارہمولہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق وی وی آئی پی کے بارہمولہ کے دورے کے پیش نظر کل بارہمولہ اور بڈگام کے درمیان ٹرین سروس معطل رہے گی۔

 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button