APHC

کشمیری مراعات کیلئے نہیں حق خود ارادیت کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس

images (9)سرینگر05 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری کسی قسم کی مراعات کے لیے نہیں بلکہ اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت عالمی برادری کو یہ کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری امن اور ترقی کے خلاف نہیں ہیں لیکن بھارتی غلامی کے طوق کو توڑنا ان کا اولین مقصد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایک ایسی صورتحال میں جب بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے کے چپے چپے میںڈھیرے ڈالے ہوں ،امن و ترقی کیسے ممکن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ گمراہ کن ہے جسکا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ مقبوضہ علاقے میںحالات معمول کے مطابق ہیں۔انہوںنے کہا کہ امیت شاہ کا دورہ مظلوم اور محکوم کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بین الاقوامی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام نے مقبوضہ علاقے کو زندگی کے تمام شعبوں میں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کا مطالبہ ترقی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام رائے شماری ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام کی بات سنی جائے اور انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا موقع دیا جائے۔ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر پر اپنی ہٹ دھرمی ترک اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے غیر قانونی اور گمراہ کن اقدامات کی حمایت نہ کرے اسے مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پرجوابدہ ٹھہرائے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button