بھارت

آگرہ: بی جے رہنما سے پریشان شخص گھر چھوڑنے پر مجبور

 

آگرہ 08 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک شخص بی جے پی کی خاتون رہنما کملیش شرما کے ظلم و ستم سے اس قدر پریشان ہے کہ وہ اپنا گھر فروخت کر کے کہیں اور منتقل ہونا چاہتا ہے۔
آگرہ کے علاقے نکلا فتورکے رہائشی ستیش راجہ کا بی جے پی رہنما کملیش شرما سے تیز آواز میں ڈی جے بچانے پر تنازعہ ہو گیا تھا۔ ستیش نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کملیش شرما کا انکے پڑوس میں مکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کملیش کے گھر میں اونچی آواز میں رات دیر گئے تک ڈی جے بج رہا تھا جس سے میری طبیعت بگڑنے لگی اور میں نے ان سے ڈی جے بندکرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہا کہ میری اس گزارش پر بی جے پی رہنما طیش میں آگئی او رمجھے اور میرے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ ستیش نے کہا کہ بی جے پی رہنما نے ہمیں اس قدر پریشان کر رکھاہے کہ اب ہم اپنا فروخت کر کے کہیں اور بسنا چاہتے ہیں ۔ ستیش نے اپنے گھر پر برائے فروخت کا پوسٹر بھی چسپاں کر دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button