بھارت

ورلڈ کپ: بھارتی سیکورٹی اہلکار نے ایک مداح کوپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے سے روک دیا

indian coop warns pakistani fan

اسلام آباد:پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک مداح کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شہر بنگلورو میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں ایک تماشائی کے پاس سیکیورٹی اہلکار کھڑا ہوا ہے۔دونوں کے درمیان بحث جاری ہے جس میں پاکستانی ٹیم کا سپورٹر یہ کہتا نظر آرہا ہے کہ میں پاکستان زندہ باد کیوں نہیں کہوں؟ اس دوران شائق بھارت کے حق میں نعرہ لگاتے ہوئے پاکستان زندہ باد بھی کہتا ہے تو سیکیورٹی اہلکار اسے فورا پاکستان زندہ باد کہنے سے منع کرتا ہے۔ مداح نے جب اس واقعے کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو اسٹیڈیم کے عملے کا ایک شخص اس سے معذرت کرتے ہوئے روکنے لگتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button