بھارت

نئی دلی : پولیس کے ”دی وائر” کے ایڈیٹروں کے گھروں پر چھاپے

نئی دلی31اکتوبر(کے ایم ایس)
نئی دلی پولیس نے نیوز پورٹل ”دی وائر” کے ایڈیٹرز سدھارتھ وردراجن، ایم کے وینو اور جاہنوی سین کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
صحافیوں کے گھروں پر یہ چھاپے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سوشل میڈیا کے سربراہ امیت مالویہ کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے دو دن بعد مارے گئے ہیں۔ایم کے وینو نے میڈیا کو بتایا پولیس پیر کی شام 4بجکر40منٹ پر ان کے گھر آئی اور شام 6بجے تک تلاشی لیتی رہی ۔پولیس اہلکاروں نے انہیں بتایا کہ وہ امیت مالویہ کی طرف سے انکے خلاف دلی پولیس کی کرائم برانچ کے پاس درج کرائی گئی ایف آئی آر پر کارروائی کیلئے آئی ہے ۔ایم کے وینو کے مطابق پولیس انکا آئی فون اور آئی پیڈ ساتھ لے گئی ہے ۔انہوں نے تصدیق کی کہ وردراجن کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ ماراہے۔وردراجن، وینو اور سین کے علاوہ ایف آئی آر میں دی وائر کے ایک اور ایڈیٹر سدھارتھ بھاٹیہ کا نام بھی شامل ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button