بھارت
بھارتی پولیس نے فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے پر دہلی میں متعدد طلبا ء کو گرفتاکرلیا
نئی دہلی:بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں اس وقت متعدد طلبا ء کو گرفتار کر لیا جب انہوں نے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب فلسطین کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی۔
سٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFI) کے ارکان نے بھارتی دارالحکومت میں اے پی جے عبدالکلام روڈ پر اسرائیلی سفارت خانے کے قریب فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل احتجاج کی ایک ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو مظاہرین کو گھسیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مظاہرین نے ریلی میں فلسطینی پرچم بھی لہرائے۔اس سے قبل بہار اور کولکتہ میں فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔غزہ کے عوام کو گزشتہ دو ہفتوں سے بدترین اسرائیلی جارحیت کا سامنا ہے۔