پاکستان

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق نریندر مودی کا بیان مسترد کر دیا

اسلام آباد11اکتوبر (کے ایم ایس )
پاکستان نے ریاست گجرات کے جلسے میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے بے بنیاد دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو حل کر لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق رائے دہی دینا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نریندر مودی کے بیان سے واضع ہے کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے کس قدر بے بہرہ ہے اور یہ تنازعہ 1948سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متعددقراردادوں کے باوجود بھارت نے جموں وکشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button