آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر کا الطاف شاہ کے دوران حراست انتقال پراظہار افسوس

مظفرآباد 11اکتوبر(کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے سینئر حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی دوران حراست موت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ الطاف احمد شاہ ایک بااعتمادحریت پسند رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں غیر انسانی سلوک کے باوجود بھارت حریت رہنما کے عزم کو توڑ نہیں سکا۔انہوں نے کہا کہ شہید رہنما کو تحریک آزادی کشمیر میں شاندار خدمات پر طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کشمیری شہدا ء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارت کے تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button