مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکام نے لوگوں کو شہیدالطاف شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں دی


سرینگر12اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض حکام نے لوگوںکو سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے شہید رہنما الطاف احمد شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔
شہید رہنما کی میت بچھ پورہ سرینگرمیں ان کے گھر پہنچنے پر حکام نے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی اور سرینگر کے علاقوںلال بازار، وازہ کالونی اور بچھ پورہ کو سیل کر دیا۔ سوگوارخاندان میں سے ایک نے بتایا کہ قابض حکام نے ان علاقوں میں بھاری تعداد میں بھارتی فوجی، پیراملٹری فورسز اور پولیس کے اہلکارتعینات کردیے تھے تاکہ لوگوں کو الطاف احمد شاہ کی رہائش گاہ پر جانے اور ان کے جنازے میں شرکت سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ صرف گھر میں موجود رشتہ داروں اور قریبی ہمسایوں کو ہی شہید رہنما کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا تھا اورکسی بھی بیرونی شخص کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔مقامی قبرستان میں بھی بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جہاں شہیدرہنما کو سپرد خاک کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button