مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:’پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کا کل اجلاس ہوگا

سرینگر14اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں علاقائی سیاسی جماعتوں کے اتحاد”پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کا کل( ہفتہ ) اجلاس ہو گا جس میں مقبوضہ علاقے میں غیر مقامی لوگوں کو ووٹر فہرست میں شامل کیے جانے کے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے فیصلے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
پی اے جی ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کل صبح سرینگر کے علاقے گپکار میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر ہو گا جس میں جموں و کشمیر کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ووٹروں کی رجسٹریشن کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) اور عوامی نیشنل کانفرنس کے رہنمامیں شرکت کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button