جموں

جموں میں ریزرو کیٹیگری کے ملازمین کے احتجاج کو 138دن ہو گئے

جموں 16اکتوبر(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جموں میں ریزرو کیٹیگری کی تمام ایمپلائز ایسوسی ایشنوں کا احتجاج آج 138ویں دن میں داخل ہو گیا۔
یہ ملازمین جموں کے امبیدکر چوک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاجی ملازمین کے رہنما وپن کمار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکام کی طرف سے ان کے مطالبے تسلیم کئے جانے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقدس اور ممتاز مذہبی تہوار دیپاولی قریب آ رہا ہے اور مختلف محکموں کے ملازمین گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ وپن کمار نے تمام احتجاجی ملازمین کی جانب سے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کی تنخواہیں فوری جاری کی جائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button