جموں

مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنانے پر مودی حکومت کی مذمت

jammu masjid demolationجموں:
مودی حکومت کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک مسجد کو منہدم کرنے کی کوشش کے بعد مذمت کا سلسلہ جاری ہے ۔سیاسی جماعتوں اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے حکومت مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنارہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی سمیت سیاسی جماعتوں نے کسی بھی مذہبی یا کمیونٹی گروپ کو نشانہ بنانے کے خلاف خبردار کیا۔
گجر ایسوسی ایشن کے صدر سید چودھری نے کہا کہ حکومت نے انہدام سے قبل مقامی لوگوں کو کوئی نوٹس نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ 29 جون بروز ہفتہ سرکاری افسر پولیس اہلکاروں اور بلڈوزروں کے ساتھ نگری کے علاقے میں پہنچے اور مسجد کو مسمار کرنے کی کوشش کی جس پر لوگ مشتعل ہوئے اور پولیس پر پتھراﺅ کیا۔
یہ مسجد دس سال قبل تعمیر کی گئی تھی اور حال ہی میں اس کی تزئین و آرائش کی گئی ۔ مودی انتظامیہ نے تجازوات کی آڑ میں اسے مسمار کرنا چاہتا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ فورسز اہلکار جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوئے اور اسکی بے حرمتی کی ۔مقامی لوگوں نے سخت مزاحمت کی جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت کئی اہلکار زخمی ہوئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button