جموں

پھلوں سے لدے ٹرکوں کی ترجیحی بنیادوں پر نقل و حرکت کو یقینی بنانے کا مطالبہ

جموں26ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکانگریس اور عام آدمی پارٹی نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کی وادی کشمیر سے باہرروانگی کو یقینی بنائے کیونکہ پھلوں کی نقل و حمل میں تاخیر سے کشمیری تاجروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہاہے۔
جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ سرینگر جموں ہائی وے پر پھلوں سے لدے ہزاروں ٹرک پھنسے ہوئے ہیں جس سے پھلوں کے کاشتکاروں اورتاجروں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاہم مودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بحران کو فوری طور پر حل کرے اور پریشان حال پھلوں کے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت ٹرکوں کی بروقت روانگی کو یقینی بنانے میں ناکام رہتی ہے تو کانگریس ان کی حمایت میں سڑکوں پر نکلے گی۔وقار رسول نے کہا کہ سیب کے کاشتکاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ پھلوں کو لے جانے والے ٹرک10سے 20دنوں سے ہائی وے کے مختلف مقامات پر رکے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ٹرک بر وقت اپنی منزل پر پہنچ جائیں۔عام آدمی پارٹی کے ترجمان پرتاپ جموال نے بھی انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ ہائی وے اور مغل روڈ پر تازہ پھلوں سے لدے ٹرکوں کی نقل و حرکت کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیب اور دیگر پھلوں کی بروقت نقل و حمل میں تاخیر جموں و کشمیر کی معیشت کو بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button