بھارت

بھارت :مدھیہ پردیش میں خاتون پر سرعام تشدد، برہنہ حالت میں پریڈ

women bete

بھوپال: بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں درجہ فہرست ذات کی ایک 30سالہ خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر سرعام برہنہ کرکے اس کی پریڈ کرائی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع شیو پوری کی تحصیل پوہری میں واقع گائوں بچھورہ میں درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اپنی ہی ذات کے لوگوں نے برہنہ کر کے پریڈ کروائی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل مہتا نے بتایا کہ بچھورا گائوں میں چار خواتین نے متاثرہ خاتون کو زبردستی گھر سے باہر نکالا، اس کی پٹائی کی اور اسے برہنہ کرکے اس کی تذلیل کی۔ واقعے کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔سرعام تذلیل اور وائرل ویڈیو سے متاثرہ خاتون صدمے سے دوچار ہے۔ اس نے اپنے والدین کے گھر پناہ لی ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیانے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایاکہ ملزمہ خواتین متاثرہ خاتون کو گھسیٹ کر گھر سے باہر لے گئیں اور اسے برہنہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس میںکہاگیا کہ وہ رحم کی التجا کرتی رہی، لیکن ملزمہ باز نہ آئیںاور اس کے کپڑے پھاڑ کر اس کو برہنہ کردیا۔انہوں نے برہنہ حالت میں گائوں کی سڑک پراس کی پریڈ کروائی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ چار خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اورا س واقعے کو فلمانے والوں کو بھی قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button