بھارت

بھارت:شرومنی اکالی دل کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ سمرن جیت سنگھ مان کا سکھوں کے لیے الگ ملک کا مطالبہ

چندیگڑھ 19جولائی(کے ایم ایس)بھارتی ریاست پنجاب میںشرومنی اکالی دل(امرتسر)کے صدر اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن سمرن جیت سنگھ مان نے سکھوں کے لیے الگ ملک کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سمرن جیت سنگھ مان نے آزادی پسند رہنمابھگت سنگھ کو دہشت گردقرار دینے کے اپنے حالیہ بیان کا بھی دفاع کیا۔سمرن جیت سنگھ مان نے جو پنجاب کے سنگرور علاقے سے گزشتہ ماہ کے ضمنی انتخاب میں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے، پیرکو لوک سبھا اسپیکر کے چیمبر میں حلف لیا۔ایوان سے باہر آنے کے بعدانہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ آج بھی خالصتان کی حمایت کرتے ہیں۔ سکھوں کے لیے ایک الگ ملک ہونا چاہیے اور خالصتان دو جوہری ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک بفر سٹیٹ کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے بھگت سنگھ کے بارے میں اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ بھگت سنگھ نے ایک نوجوان انگریز نیول آفیسر کو قتل کیا تھا، اس نے ایک امرت دھاری سکھ کانسٹیبل کو قتل کیا تھا۔ پارلیمنٹ پر بم پھینکنے والے کو آپ کیا کہیں گے؟ بتائو تم اسے کیا پکارو گے؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button