بھارت
اتر پردیش : پولیس نے کشمیری ڈاکٹر گرفتارکر لیا

سہارنپور:بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے رہائشی ایک ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ریاست کے شہر سہارنپور کے ایک نجی ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر عادل احمد کو گرفتار کیا۔ ان پر مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔وہ مقبوضہ وادی کشمیر کے جنوبی علاقے کے رہائشی ہیں ۔گرفتاری کے بعد انہیں مقبوضہ جموںوکشمیر کی پولیس کے حوالے کیا گیا۔








