بھارت

بہار میں امتحانی پرچے میں کشمیر کو الگ ملک بیان کیاگیا ہے

9bfeea2a-64d2-4c5f-95eb-e20856cc9688پٹنہ19اکتوبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست بہار میں ایک امتحانی پرچے میں غیر ارادی طور پرہی سہی لیکن اس حقیقت کو تسلیم کیا گیاہے کہ جموں وکشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امتحانی پرچے میں جموں و کشمیر کو ایک علیحدہ ملک کے طور پر بیان کیاگیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بہار کے ضلع کشن گنج میں ساتویں جماعت کے ششماہی امتحانات کے دوران پیش آیا۔مذکورہ امتحانی پرچے میں طلبا ء سے خالی جگہوں کو پر کرنے کو کہا گیا تھا کہ ان ممالک میں رہنے والے شہریوں کو کیا کہا جاتا ہے۔ ملک کشمیر میں رہنے والے باشندوں کوکس نام سے پکارا جاتا ہے؟ امتحانی پرچے میں طلباء سے پہلا سوال یہ پوچھا گیاتھا کہ چین میں رہنے والے شخص کو کیا کہا جاتا ہے؟ دوسرے نمبر پر پوچھا گیا کہ نیپال میں رہنے والے کو کیا کہتے ہیں؟ تیسرے نمبر پر پوچھا گیا کہ انگلینڈ میں رہنے والے کو کیا کہتے ہیں؟ چوتھے نمبر پر پوچھا گیاتھاکہ کشمیر میں رہنے والے کو کیا کہتے ہیں اور پانچویں نمبر پر پوچھا گیاتھا کہ بھارت میں رہنے والے کو کیا کہتے ہیں؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button