بھوپال 20اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت میںہندوتوا بلوائیوں خصوصا بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرسرپرستی اونچی ذات کے ہندوئوں کو اقلیتی برادریوں کے ارکان کو نشانہ بنانے کی کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوتوا بلوائیوں کی طرف سے اقلیتوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کا اندازہ سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے جس میں دکھایاگیا ہے کہ ایک نابالغ دلت لڑکے کو موبائل فون چوری کے شبہ میں ہندوئوں نے کنویں میں لٹکا دیا ہے ۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چترپورکے گائوں اکھوہا کی اس ویڈیو میں اونچی ذات کے ایک ہندوکو موبائل چوری کے شبہ میں 8سالہ دلت لڑکے کا ہاتھ پکڑ کر کنویں میں لٹکاتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔ویڈیو میں لڑکے کی چیخ و پکار اور کنویں سے باہرنکالنے کی التجائیں سنی جاسکتی ہیں تاہم ملزم اجیت راجپوت نے جو ایک اونچی ذات کا ہندو ہے، اسے باہر نہیں نکالا۔ریاست مدھیہ پردیش کے انسانی حقوق کمیشن نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔