بھارت

اتر پردیش: اجتماعی عصمت دری کی شکار دلت لڑکی 12 دن چل بسی


لکھنو25 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے کے ضلع پیلی بھیت میں ایک دلت لڑکی اجتماعی عصمت دری کے بارہ روز بعد دم توڑ گئی ہے۔مجرموں نے عصمت دری کے بعد لڑکی پر پٹرول چھڑک کو اسے آگ لگا دی تھی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لڑکی کی دو مردوںنے آبروریزی کی تھی اور بعد میں اسے اگ لگادی تھی۔ لڑکی بری طرح جھلس گئی تھی۔ اسکی بارہ روز بعد ہسپتال میں موت واقع ہو گئی۔ ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں جھارکھنڈ کے علاقے دمکا میں پیش آیا تھا جہاں ملزم نے عصمت دری کے بعد لڑکی پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی تھی ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں لڑکیاں مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں۔ عصمت دری کے واقعات میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button