مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت 2نوجوانوں کی نظربندی کو کالعدم قراردیا

سرینگر13نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت دو افراد کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکام کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس سنجے دھر پرمشتمل بینچ نے رواں سال 28فروری کو سرینگر کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے غلام احمد ڈار نامی شخص کی نظر بندی کے حکم نامے کو منسوخ کر دیا۔بینچ نے پلوامہ کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے منظور احمدنامی نوجوان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کے احکامات کو بھی منسوخ کر دیا اور حکام کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کی ہدایت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button