آزاد کشمیر

بھارتی کلسٹر گولوں سے آزاد کشمیرکے شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ، علی رضا

میرپور ر 22 اکتوبر (کے ایم ایس) کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن کے ساتھ آزاد جموں وکشمیر کے علاقوں پر فائر کیے جانے والے کلسٹر گولوں سے ان علاقوں کی شہری آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید نے یہ بات ایک غیر ملکی وفد کے ہمراہ کنٹرول لائن کے متاثرہ علاقوں کے حالیہ دورے کے بعد میرپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارتی فوجی جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے اس طرف آزاد جموں و کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر بموں کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا حال ہی میں دو کشمیری بچوں کی موت کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ انہوںنے کہا یہ بچے کنٹرول لائن کے قریب رہائش پذیر اپنے رشتہ داروں سے ملنے گئے تھے جہاں انہیں کلسٹر گولے ملے اور وہ انہیں کھلونے سمجھ کر گھر لے گئے۔ بعد ازاں گولے پھٹنے سے دونوں بچے جاں بحق ہوگئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button