آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں ، مشعال ملک

اسلام آباد:
غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پرسخت تشویش ظاہر کی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے ان خیالات کا اظہار ہیومن رائٹس کونسل پاکستان کے زیر اہتمام پاک چائنہ فرینڈ شپ میں انسانی حقوق سے متعلق ایک تصویری نمائش میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی برادری خاموش ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھارہا ہے ۔مشعل ملک نے کہا کہ بھارت کشمیری حریت رہنماء محمد یاسین ملک کوجھوٹے پھانسی دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ سروسز معطل ہیںاوربھارت عالمی مبصرین اور فیکٹ فائنڈنگ مشنز کومقبوضہ کشمیرآنے کی اجازت نہیں دے رہا۔ انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عالمی میڈیا پر مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی ُکی کوئی خبر نہیں دی جاتی ہے ۔ مشعل ملک نے مزیدکہاکہ غزہ میں بچوں کے خلاف صہیونی افواج کے وحشیانہ اقدامات قابل مذمت ہیں اور دونوں مقبوضہ علاقے بچوں کے قبرستان بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں مظالم کی انتہا کردی ہے اور عالمی برادری کو فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانی چاہیے ۔ مشعل ملک نے کہا کہ ایک منفرد نمائش کا انعقاد کیا گیاہے ،جس میں کشمیر اور فلسطین کاز کواجاگر کیا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button