مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پوسٹر چسپاں
سرینگر :6ستمبر کومنائے جانیوالے یوم دفاع پاکستان کے موقع پرغیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے مختلف علاقوں میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں جموںوکشمیر کی بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کے کشمیریوںکے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیاگیاہے۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ ” وہ وقت دور نہیں جب جموںو کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے ”۔پوسٹروں پر بھارت کو خبردار کیاگیاہے کہ وہ کشمیریوں کے خلاف اپنا مذموم ایجنڈا ترک کر کے جموں وکشمیر کا غیر قانونی قبضہ ختم کر دے۔
https://www.facebook.com/share/v/19sMRG1z3n/






