آزاد کشمیر

گلگت بلتستان کے عوام آج اپنا 75 واں یوم آزادی منا رہے ہیں

گلگت بلتستان یکم نومبر (کے ایم ایس)
گلگت بلتستان کے عوام آج اپنا 75 واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔
نومبر 1947میں آج ہی کے دن گلگت بلتستان کے عوام گلگت اسکاؤٹس کی سربراہی میں ڈوگرہ گورنر بریگیڈیئر گھنسارا سنگھ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور اس کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کو ڈوگرہ حکمرانی سے آزاد کرنے کا اعلان کیا اور پاکستان کا قومی پرچم لہرایا۔گلگت بلتستان کی حکومت نے اس موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے سیاسی ، سماجی اور اودبی حلقوں کی طرف سے مختلف پروگراموںکا اہتمام کیاگیاہے۔ یوم آزادی کے سلسلے میں جٹیال گلگت کے ہیلی پیڈ گرائونڈ میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button