پاکستان

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے:حنا ربانی کھر

hhfdاسلام آباد27 اکتوبر (کے ایم ایس)
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اقوام متحدہ پرزوردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کرے، کشمیری عوام گزشتہ75 برس سے بھارتی ظلم وجبر برداشت کررہے ہیں۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حنا ربانی گھر نے ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف منائے جانیوالے یوم سیاہ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حنا ربانی گھر نے تقریب کے بعد ایک ریلی میں بھی شرکت کی ۔ ریلی میں وزارت خارجہ کے افسران اور عملے کے اراکین نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ27اکتوبر 1947سے شروع ہونے والا ظلم آج بھی جاری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کررہا ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت حنا ربانی کھر نے کہا کہ علاقہ میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے غیر قانونی ڈومیسائل جاری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو سرینگر میں اپنی فوجیں اتار کرکشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔تقریب کے دوران کشمیر کے بارے میں نغمہ میرے وطن کا اجرابھی کیا گیا، تقریب میں کشمیری عوام کیلئے دعا بھی کی گئی۔ بعد ازاں یوم سیاہ کے موقع پر دفتر خارجہ سے ریلی کا آغاز ہوا جس کے شرکا پارلیمنٹ ہائوس کے راستے ڈی چوک تک گئے جہاں صبح دس بجے سائرن بجائے گئے۔ یوم سیاہ کے موقع پر دفتر خارجہ سے ایک ریلی نکالنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی ریلی میں شرکت کی، ریلی میں کشمیری رہنما اور دیگر حکومتی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔واضح ر ہے کہ27اکتوبر کا دن ہر سال یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے، 1947میں اس روز بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر زبردستی فوجی طاقت سے قبضہ کیا تھا۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور دیگر مقررین نے کہا کہ بھارت
کشمیریوں کی آزادی کی خواہش اور حق خودارادیت کی جدوجہد کو زیادہ عرصہ تک نہیں دباسکتا۔ انہوں نے کشمیری عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے گزشتہ 75 برس میں بھارتی قابض افواج کا مقابلہ انتہائی دلیری سے بھرپور مقابلہ کیا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے دوران اب تک لاکھوں شہدا نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے چشم پوشی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو زیادہ دیر تک نہیں دباسکتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button