مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کودبانے کی کوشش کررہی ہے: حریت رہنما

APHC (1)

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت حق خودارادیت کے مطالبے کے لئے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں سید بشیر اندرابی، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، خواجہ فردوس، محمد حسیب وانی، حفظہ بانو اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی فوجیوں کے جنگی جرائم امن پسند دنیا کے لیے چشم کشا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کسی بھی رکن ملک کو مقبوضہ علاقے میں بھارت کے جابرانہ اقدامات کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کرکے علاقے کا فوجی اور پولیس محاصرہ ختم کرائے اور 05اگست 2019کے بعدبھارت کے تمام آرڈیننسز، قوانین اور اقدامات کو عالمی ادارے کی قراردادوں اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی خلاف ورزی قراردے۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ حق خود ارادیت عالمی ادارہ کی طرف سے دیا گیا بنیادی حق ہے اور اسے برقرار رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری گزشتہ 35برس سے بھارتی فورسز کے مظالم برداشت کررہے ہیں اور انہیں بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button