مقبوضہ جموں و کشمیر
مجاہد کمانڈر عبداللہ شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش
اسلام آباد 04 مارچ (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں قاضی عمران اور خالد شبیر نے مجاہد کمانڈر محمد اقبال المعروف عبداللہ شہید کو ان کی شہادت کی 19ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
قاضی عمران اور خالد شبیر نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ شہید مجاہد کمانڈر کے خاندان نے تحریک آزادی کشمیر کے دوران بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں جنہیں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کشمیری شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔