مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کی طرف سے عمر عبداللہ کو دراس ڈاک بنگلے تک رسائی نہ دینے کی مذمت

downloadسرینگر 02نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے قابض انتظامیہ کی طرف سے پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اور دیگر عہدیداروں کو دراس ڈاک بنگلے تک رسائی نہ دینے کی شدیدمذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنمائوں علی محمد ساگر، تنویر صادق، محمد اکبر لون، حسنین مسعودی، چوہدری محمد رمضان اور عبدالرحیم راتھر نے عمر عبداللہ کو کارگل کا دورہ کرنے سے روکنے پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نائب صدر کو کارگل کا دورہ کرنے سے روکنے کا واحد مقصد لداخ انتظامیہ کی ناکامیوں کی پردہ پوشی تھا ۔ انہوں نے کہاکہ عمر عبداللہ کے علاقے کے دورے کامقصد مقامی آبادی کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔نیشنل کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ حزب اختلاف کی آوازوںکو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے کیونکہ مودی حکومت اپنی پالیسیوں اور طرز عمل کے خلاف تنقیدی آوازوں کو سننا نہیں چاہتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button