مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر: نامعلوم مسلح افراد نے بی جے پی سرپنچ کو ہلاک کر دیا

سرینگر15 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نامعلوم مسلح افراد آج ضلع بارہمولہ میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) سے وابستہ ایک سرپنچ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
منظور احمد نامی سرپنچ کو ضلع کے علاقے پٹن میں گولیاں مار ی گئیں۔ سرپنچ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button