ممبئی:درگاہ حاجی علی پر حملے کا الرٹ جاری ، سیکورٹی سخت کر دی گئی
ممبئی 06نومبر (کے ایم ایس)
ممبئی کی مشہور درگاہ حاجی علی پر حملے کا الرٹ جاری کیاگیا ہے ، جس کے بعد درگاہ کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔
ممبئی پولیس کنٹرول روم کودرگاہ حاجی علی پر حملے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔دھمکی ملنے کے بعد درگاہ کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔ پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ دھمکی آمیز ٹیلی فون کال الہاس نگر سے موصول ہوئی ہے جس کے بعد سے یہ فون سوئچ آف ہے۔ اس سے قبل بھی درگاہ پر حملے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ پولیس نے درگاہ کے اطراف سیکورٹی سخت کردی ہے۔ درگاہ حاجی علی میں ہر روز ہزاروں عقیدت مند آتے ہیں۔ اس سے قبل حیدرآباد کی مکہ مسجد، ، اجمیر کی درگاہ اورمالیگائوں میں بم دھماکے ہو چکے ہیں جس میںہندو تواانتہاپسند ملوث پائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 2008کے مالیگائوں بم دھماکوںمیں بھارتی فوج کالیفٹیننٹ کرنل شری کانت پروہت ملوث پایاگیاتھا جس میں کئی افراد ہلاک اور سوسے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔