بھارت

اترپردیش:ہندوتوا بلوائیوں کا مسلم دکاندار پر لاٹھیوں اور آہنی راڈوں سے حملہ ،6افراد گرفتار

نئی دلی 28مارچ(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش میں نندگرام کے گھکنا بازار میں مسلم دکاندار پر لاٹھیوں اور سلاخوں سے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 6افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
غازی آباد پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہندوتوا بلوائیوں نے نند گرام میں مسلم دکاندار دانش پر وحشیانہ تشدد کیاتھا۔پولیس نے انوپم کوشک، آشیش کوشک ، پرویش کوشک ، سکھویر ، تیتواور آشوتوش سمیت 6ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو گھکنا بازار کے رہائشی ہیں۔نندگرام پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آہنی راڈ اور لاٹھیوں سمیت دیگر ہتھیار بھی برآمد کئے ہیں جو انہوں نے دانش پر تشدد میں استعمال کئے تھے ۔ملزمان کے خلاف مجریہ ہند کی دفعات147،148،149اور307کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا جو کہ فسادات ، مہلک ہتھیاروں کے استعمال اوراقدام قتل سے متعلق ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button